پاکستان

شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر حکومت پر برس پڑے؟ تنقید کے نشتر چلا دیئے

الیکشن چوری کرنے اور عوام کی رائے نہ ماننے کا ایک سلسلہ جاری ہے، ترمیم میں چند باتیں ایسی ہیں جو ملک میں خرابی پیدا کریں گی: شاہد خاقان عباسی کی حکومت پر تنقید

اسلام آباد (کھوج نیوز) سابق وزیر اعظم اور عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے ہیں اور تنقید کے نشتر چلا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب بھی وقت ہے خرابی کو درست کریں، چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس میں ریفارم کی بات کی گئی۔ پچاس فیصد سینیٹر پیسے دے کر آئے ہیں۔ کوئی بھی جج آئے احتساب کے نظام سے گزر کر آنا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دنیا کی تیز ترین ترمیم پاکستان میں ہوئی ہے۔ کیا عوام کا سب سے بڑا مسئلہ آئینی ترمیم تھی؟ عوام کو تو پتہ ہی نہیں تھا ترمیم کیا ہے۔ دو ماہ سے اسلام آباد کنٹینرز سے گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا شکریہ انہوں نے بڑی خرابی سے بچا لیا۔ یقین ہے آگے مزید ترمیم آئے گی۔ ہمارا دور حکومت آج سے بہتر تھا۔ ملک کی سب سے بڑی ضرورت اصلاحات ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ کمیٹی ججز کا انتخاب کرے گی وہی کمیٹی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔ اگر ترمیم پر مشاورت کرلیتے تو کونسی قیامت آجاتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button