شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے بھی زیادہ قابل وزیراعظم،صحافی سہیل وڑائچ نے واضح کردیا
سہیل وڑائچ مزید لکھتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کی شکل میں مجھے نیا قائد انقلاب مل گیا ہے بس اب تھوڑا ساصبر کرنا ہے اور عوام پاکستان نے تضادستان کو انقلاب کے ذریعے بدل دینا ہے
لاہور(ویب ڈیسک)شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے بھی زیادہ قابل وزیراعظم،صحافی سہیل وڑائچ نے واضح کردیا۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایک قومی روزنامہ میں لکھے گئے اپنے کالم میں کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنے لیڈر نواز شریف سے بھی زیادہ قابل وزیر اعظم ہیں،سہیل وڑائچ مزید لکھتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی کی شکل میں مجھے نیا قائد انقلاب مل گیا ہے بس اب تھوڑا ساصبر کرنا ہے اور عوام پاکستان نے تضادستان کو انقلاب کے ذریعے بدل دینا ہے ، یہاں جلد ہی دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہو جائیں گی، ہمارے پہاڑ سونا اگلیں گے اور ہمارے میدانوں میں گل ہائے نوبہار اُگیں گے۔میں شاہد خاقان عباسی کو ایسے ہی قائد انقلاب نہیں مانتا، اپنے مشکل دور میں انہوں نے چی گویرا کی سی بہادری دکھائی ، چاہے جنرل مشرف کی طیارہ اغوا کیس کی قید ہو یا عمران خان دور کی جیل ، جس عزیمت سے شاہد خاقان عباسی نے وہ دن گزارے اس نے گاندھی، آزاد اور نہرو کی قید کی یاد تازہ کردی، جیل میں وہ باہر سے کھانا نہیں منگواتے تھے عام قیدی کی طرح ہی جیل کی دال روٹی کھاتے تھے، اپنے مقدمات کیلئے نہ کوئی مہنگا وکیل کیا نہ کبھی عدلیہ سے ریلیف مانگا۔ مجھے یاد ہے کہ جنرل باجوہ نے ایک پریس بریفنگ میں کھلے عام کہا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے لیڈر نواز شریف سے بھی زیادہ قابل وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے ایک اور محفل میں مفتاح اسماعیل کو اسحاق ڈار سے بہتر وزیر خزانہ قرار دیا تھا۔ گویا قائد انقلاب نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں کی گواہی مقتدرہ بھی دیتی رہی ہے، گویا نئے انقلاب کو عوام کے ساتھ ساتھ طاقتوروں کی حمایت بھی حاصل ہو جائے گی۔ سیٹی بجنے کی دیر ہے، انقلاب بس آنے ہی والا ہے۔