شاہد خاقان عباسی کا اسٹیبلشمنٹ کی اہمیت تسلیم کرنے سے انکار
ملک کا وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہوسکتا، اس ملک کا وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہو سکتا، ہمیں آئین کو موقع دینا ہوگا: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ کی اہمیت تسلیم کرنے سے انکار کیوں؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہوسکتا، اس ملک کا وزیراعظم آرمی چیف کے تابع نہیں ہو سکتا، ہمیں آئین کو موقع دینا ہوگا، ہر کوئی آئین کے تابع ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم سے اشاروں کنایوں میں پوچھا جاتا ہے کہ کیا آپ کی جماعت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، پاکستان میں یہ تاثر عام ہوچکا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے تعلق نہیں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہے، نہ معاشی، اسمبلی میں بیٹھے زیادہ تر لوگ الیکشن ہارے ہوئے ہیں، جو ملک دودھ پر بھی ٹیکس لگادے وہ اگلے سال کیا کرے گا؟ ہم جی ڈی پی کا ایک فیصد صحت پر خرچ کررہے ہیں۔