پاکستان

شاہد خاقان نے نوازشریف کے استقبال سے انکار کیوں کیا؟

نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، ان کو عدالتی معاملات درست کرنے ہوں گے' جیسے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ایسے انصاف کے تقاضے درست کرنا ہوں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے ایئر پورٹ جانے سے انکار کیوں کیا؟ اچھی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئی پارٹی کی بات ٹی وی پر کھل کر کی ہے، میں نے یہ بھی کہا کہ (ن)لیگ کی جو کارکردگی تھی اس سے متاثر نہیں ہوں، ہمیں اپنے معاملات کو تبدیل کرنا ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا کردار ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ عدالتی معاملات کیسے درست ہوں گے، انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ جو خرابیاں اور نقصانات ہیں انہیں درست کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کا قائل نہیں، ان کو عدالتی معاملات درست کرنے ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں کھل کر بات کی ہے کہ 21 اکتوبر کی واپسی کے فیصلے کی مشاورت کا حصہ نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے نواز شریف کو تاحیات نااہل کیا گیا ایسے انصاف کے تقاضے درست کرنا ہوں گے، نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کا فیصلہ (ن)لیگ کرے گی میری حمایت کا تعلق نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سانحہ ہے اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ماورائے قانون کسی بھی کارروائی کے حق میں نہیں، پاکستان میں آئین و قانون کے مطابق چلنا ہوگا، کسی نے قانون توڑا ہے تو قانون کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button