پاکستان
شاہد خاقان کا شہباز شریف اور مریم نواز کو لیڈر ماننے سے صاف انکار
نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے دوران ان کی واپسی کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی'جب جماعت کہہ رہی ہے کہ وہ واپس آرہے ہیں تو وہ واپس آئیں گے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف اور مریم نواز کو اپنا لیڈر ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر نہ شہباز شریف ہیں اور نہ ہی مریم نواز میرے لیڈر صرف نواز شریف ہیں۔نواز شریف کی واپسی کے حوالے ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف سے لندن میں ملاقات کے دوران ان کی واپسی کے حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔جب جماعت کہہ رہی ہے کہ وہ واپس آرہے ہیں تو نواز شریف واپس آئیں گے۔