پاکستان
شاہ محمود قریشی کا ن لیگی قیادت سے رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟ کھوج نیوز نے پتا لگا لیا
شاہ محمود قریشی نے ن لیگ سے اپنے اور اپنے بیٹے کے لئے ایم این اے کی دو ٹکٹس مانگی تھیں لیکن ان کی اس بات کو صاف ماننے سے انکار کر دیا گیا ہے
لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کیا ہے اور دونوں فریقین کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟ کھوج نیوز نے پتا لگا لیا ۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے لیے اور اپنے بیٹے کے لئے ایم این اے کے لئے دو ٹکٹس کا مطالبہ کیا تھا جس پر مسلم لیگ ن کی جانب سے دو ٹوک انکار کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ ن سے خفیہ طور پر رابطہ کیا تھا اور ان کے مطالبات ماننے سے ٹوٹل انکار کر دیاگیا ہے۔