شبر زیدی کے بیان پر اسد عمر کا چونکا دینے والا ردعمل سامنے آگیا
تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے دور حکومت میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین رہنے والے شبر زیدی کے انٹرویو پر تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا چونکا دینے والا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ شبر بھائی خیریت ہے، یہ کہانی کہاں سے ایجاد کر دی؟ ؟ انہوں نے لکھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018 میں بنی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019 تھا، میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کے وقت زر مبادلہ کے ذخائر 8.7 ارب ڈالر تھے، یہ ڈیفالٹ کی کہانی کہاں سے آگئی؟ موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے پھر بھی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8.7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟