پاکستان

شدید بارشوں سے راول ڈیم بھرنے سے ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) جڑواں شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث روال ڈیم بھرگیا، جس کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔

ایس ڈی اوحسن عباس کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی کی سطح 1750.20تک پہنچ گئی، پانی کی سطح بلند ہونے اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث اسپل ویز اوپن کیے گئے۔

راول ڈیم انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر پانی کی سطح کو کم کرکے 1749.50 تک کم کیا جائے گا، پانی کا لیول مزید کم کرنے کا فیصلہ ڈیم میں پانی کی آمد پر مشتمل ہوگا۔ اسپل ویز اوپن کرنے سے قبل سائرن بھی بجائے گئے، سائرن کا مقصد قریبی آبادی اور نشیبی علاقے کے مکینوں کو الرٹ کرنا تھا۔

ایس ڈی اوحسن عباس نے مزید کہا کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی کل گنجائش 1752 فٹ ہے،پانی کا لیول کم کرنے کے لیے کم ازکم 4 گھنٹے اسپل ویز اوپن رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button