پاکستان

شکاری بھی اب ہوں گے شکار…نایاب جنگلی حیات کا تحفظ، مریم نواز دو ٹوک اعلان

محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مارکر، نایاب برفانی چیتے کی کھال برآمد کر کے ملزم بھی گرفتار کر لئے 'پورے گروہ کی نشاندہی کر لی گئی 'گرفتاریوں کے لئے آپریشن جاری ہے

لاہور(کھوج نیوز) شکاری بھی اب ہوں گے شکار ……… نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سخت آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مارکر، نایاب برفانی چیتے کی کھال برآمد کر لی، ملزم بھی گرفتار کر لئے گئے مزید تفتیش پہ پورے گروہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور گرفتاریوں کے لئے آپریشن جاری ہے ۔ملزم کو نجی سوسائٹی لاہور میں مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرکے برفانی چیتے کی کھال برآمد کی گئی ۔عالمی مارکیٹ میں نایاب برفانی چیتے کی قیمت 20 ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی 56 لاکھ روپے بنتے ہیں۔سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اس بڑی کارروائی پرڈائریکٹر جنرل، مدثرریاض ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم کامران، وائلڈ لائف کی تمام ٹیم اور پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہو کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا،جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ موسمی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی جانوروں کی کھال فروخت کرنے کا غیر قانونی دھندہ کر رہا تھا پاکستان دنیا کے ان 12 ممالک میں شامل ہے جہاں نایاب برفانی چیتے پائے جاتے ہیں۔برفانی چیتے پاکستان میں نسل ختم ہونے کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات میں شامل ہیں،پاکستان میں تین سو سے چار سو برفانی چیتے باقی بچنے کی اطلاعات ہیں ان کا کہناتھاکہ عالمی سطح پر نایاب برفانی چیتے کی نسل کی بقا کے لئے خصوصی کوششیں جاری ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے ۔تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں جنگلی حیات اور جانوروں کے تحفظ کے لئے قوانین پر سخت ترین عمل درآمد کا آغاز کیا گیا،وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار پنجاب میں بھی جدید ممالک کی طرز پر جنگلات اور جنگلی حیات کی ڈیجیٹل میپنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button