شکیل خان کا پی ٹی آئی کیخلاف اعلان بغاوت، عمران خان کیخلاف بھی بڑا بیان داغ دیا
اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے منگل کے روز ملاقات نہ کی تو وہ خیبرپختونخوا کی حکومت میں جو کرپشن کے شواہد ہیں وہ پبلک کریں گے اور مالا کنڈ میں جلسہ بھی کریں گے
خیبرپختونخوا (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء شکیل خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے منگل کے روز ملاقات نہ کی تو وہ خیبرپختونخوا کی حکومت میں جو کرپشن کے شواہد ہیں وہ پبلک کریں گے اور مالا کنڈ میں جلسہ بھی کریں گے ۔ اس اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کی گڈ گورنس کمیٹی کے سربراہ قاضی انور نے کہا ہے کہ میں شکیل خان کے خلاف شواہد اور مواد کو پبلک کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ قاضی انور کا کہنا تھا کہ شکیل خان کو کابینہ سے کن وجوہات پر نکالا گیا ہے وہ مواد ہم میڈیا کے سامنے رکھیں گے اور کسی بھی وزیر کے خلاف کرپشن کے اوپر نئی تحقیقات نہیں کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سابق رہنماء شکیل خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور خیبرپختونخواہ حکومت میں ہونے والی بے ضابطگیاں اور پیچیدگیوں سے پردہ اٹھانے اور ان کی کرپشن عوام کے سامنے لانے کے لئے بھرپور مدد کریں گے۔