پاکستان

شکیل خان کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ عاطف خان اور جنید اکبر میدان میں آگئے، پی ٹی آئی دو حصوں میں تقسیم

حلف اٹھاتا ہوں کہ شکیل خان انتہائی ایماندر شخص، جنید اکبر، 10سال کابینہ میں ساتھ رہے آج تک ان سے زیادہ ایماندر وزیر وزیر نہیں دیکھا: عاطف خان

پشاور(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں شکیل خان کو عہدے سے کیوں اور کس وجہ سے ہٹایا گیا اس حوالے سے عاطف خان اور جنید اکبر میدان میں آگئے جس کے بعد پی ٹی آئی دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان اور جنید اکبر ہٹائے جانے والے وزیر شکیل خان کے حق میں بول پڑے۔ سابق صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے ایک بیان میں کہا کہ شکیل خان 10 سال کابینہ میں ساتھ رہے، آج تک ان سے زیادہ ایماندار وزیر نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے پوچھنے پر انہوں نے کے پی کابینہ میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی، شکیل خان کے خلاف سازش کی گئی جس کے دو کرداروں کو وقت آنے پر بے نقاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button