شہبازشریف،بلاول بھٹو کے رونے دھونے پر بھڑک اُٹھے
شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسے عوام وزیرِ اعظم منتخب کریں گے قوم اسے قبول کرے گی۔

کوئٹہ(کھوج نیوز)شہبازشریف،بلاول بھٹو کے رونے دھونے پر بھڑک اُٹھے،رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسے عوام وزیرِ اعظم منتخب کریں گے قوم اسے قبول کرے گی۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری چھوٹے بھائی کی طرح ہیں، 16 ماہ ساتھ کام کیا ہے، مناسب بات یہ ہے کہ ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں، رونے دھونے اور الزام تراشی سے کچھ نہیں ہو گا۔
مسلم لیگ ن کےصدر نےکہا کہ سب تجزیہ کریں کہ کہاں غلطیاں ہوئیں، مخلوط حکومت کی مشاورت سے فیصلےہوتےتھے، منفی بات یہ تھی کہ فیصلوں میں تاخیرہوتی تھی، سیلاب آیا تو ہم ٹانگ پرٹانگ رکھ کرتو نہیں بیٹھےتھے، سیلاب سےمتاثر ہونے والے علاقوں میں دن رات گیا، مارا مارا پھرتا رہا، وفاق نے متاثرینِ سیلاب کے لیے 100 ارب روپے مہیا کیے، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ سیلاب میں ہم آرام سے بیٹھے تھے۔