پاکستان
شہبازشریف اورمریم نوازقائد پاکستان کےمشن کو آگےبڑھا رہےہیں،وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے یوم آزادی پر پیغام جاری کردیا
عظمیٰ بخاری نےاپنےپیغام میں کہا ہےکہ شہبازشریف اورمریم نوازقائد کےمشن کو آگےبڑھا رہےہیں۔ اُنہوں نےکہاکہ پاکستان ہمارے عظیم رہنماؤں اورآباؤاجدادکی قربانیوں کا صلہ ہے
لاہور(کھوج نیوز)شہبازشریف اورمریم نوازقائد پاکستان کےمشن کو آگےبڑھا رہےہیں،وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے یوم آزادی پر پیغام جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےجشن آزادی کےموقع پراپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نےاپنےپیغام میں کہا ہےکہ شہبازشریف اورمریم نوازقائد کےمشن کو آگےبڑھا رہےہیں۔ اُنہوں نےکہاکہ پاکستان ہمارے عظیم رہنماؤں اورآباؤاجدادکی قربانیوں کا صلہ ہے، آزادی کی قدران کوہوگی جو پاکستان کوقائد کا پاکستان بنانا چاہتےہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ والدین بچوں کو فتنہ& فساد اور خوارج سے بچائیں۔