پاکستان

شہبازشریف کا متبادل شاہد خاقان عباسی میدان میں اترچکا، ملک سازشی تھیوریوں کا شور

 سازشی تھیوری یہ ہے کہ شہباز شریف کا متبادل شاہد خاقان عباسی میدان میں اتر چکا ہے، جس دن شہباز شریف اور مقتدرہ میں کوئی اختلاف ہوا شہباز سے زیادہ باصلاحیت قائد انقلاب کو لے آیا جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک) ملک کے سیاسی حلقوں کی ایک  سازشی تھیوری یہ ہے کہ شہباز شریف کا متبادل شاہد خاقان عباسی میدان میں اتر چکا ہے، جس دن شہباز شریف اور مقتدرہ میں کوئی اختلاف ہوا شہباز سے زیادہ باصلاحیت قائد انقلاب کو لے آیا جائے گا۔ مجھے اس سازشی کہانی سے اختلاف ہے ،یہ کہانی قائد انقلاب کی شہرت خراب کرنے کیلئے تراشی گئی ہے، قائد انقلاب جب عوامی میدان میں نکلیں گے تو عوام کےٹھٹھ کے ٹھٹھ لگ جائیں گے ہر طرف انقلاب اورتبدیلی کے نعرے گونجیں گے، مقتدرہ اور عوام مل کر ’’عوام پاکستان‘‘ کوبھرپور مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں لائیں گے اور یوں میرا انقلاب کا خواب سچا ثابت ہو جائے گا۔ آپ مانیں یا نہ مانیں، آپ کی مرضی، میں تو دیوانہ ہوں اپنی کہتا چلا جائوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button