پاکستان
شہباز حکومت کیخلاف دھرنا، جنرل باجوہ نے عمران خان کو کونسی یقین دہانی کروائی؟
عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کے لئے اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ آپ دھرنا ختم کر دیں شہباز شریف لکھ کر دینے کے لئے تیار ہیں کہ اسمبلیاں توڑ رہے ہیں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کے لئے کس بات کی یقین دہانی کروائی تھی؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے چیئرمین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے عمران خان کو بہت ساتھ دیا تھا اور جنرل باجوہ نے عمران خان کو دھرنا ختم کرنے کے لئے اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ آپ دھرنا ختم کر دیں شہباز شریف لکھ کر دینے کے لئے تیار ہیں کہ اسمبلیاں توڑ رہے ہیں اور مقررہ وقت میں عام انتخابات بھی کروا دیئے جائیں گے لیکن عمران خان نے جنرل باجوہ کی بات نہیں مانی تھی۔