شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کا اہم پیغام لیکر دوبارہ لندن روانہ ہونے کیلئے تیار
اسٹیبلشمنٹ نے میاں شہباز شریف کوواضح پیغام دیا ہے کہ میاں نوازشریف جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کے خلاف والے بیانیہ کو تبدیل کر یں

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کا اہم پیغام لے کر دوبارہ لندن روانہ ہونے کے لئے تیار ہیں وہ کل صبح تک لندن کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف اپنے بڑے بھائی میاں نوازشریف کے لئے اسٹیبلشمنٹ کا اہم پیغام لے کر لندن روانہ ہونے والے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے میاں شہباز شریف کوواضح پیغام دیا ہے کہ میاں نوازشریف جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کے خلاف والے بیانیہ کو تبدیل کر یں نہیں تو وہ پاکستان واپس نہیں آ سکیں گے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف لندن میں نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔ شہباز شریف ایک روز قبل لندن میں ایک مہینہ قیام کے بعد وطن واپس پہنچے تھے اور اب کل صبح (جمعرات کو)دوبارہ لندن روانہ ہوں گے۔ ممکنہ لندن روانگی سے قبل ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز شہباز شریف کے گھر پہنچیں اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی قائد کی وطن واپسی اور قانونی معاملات پر مشاورت کی گئی۔