پاکستان

شہباز شریف اور سعودی وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا طے پایا؟ تفصیل آگئی

دونوں وزراء اعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور پاکستان کے وزیراعظم میاں شہبازشریف کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا طے پایا؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد اورشہباز شریف نے الصفا پیلس مکہ میں ملاقات کی جس میں سعودی ولی عہد نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے سعودی سرمایہ کاری پیکج کا پہلامرحلہ جلد مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بات چیت کا محورپاک سعودی تعلقات کو مزیدمضبوط اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا تھا۔ ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کے تعاون کو سراہا گیا اور پاک سعودی کاروباراورسرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کے باہمی عزم کا اظہار کیا گیا۔ شہباز شریف نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت اور مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت قبول کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button