
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی تقریر پر مصطفی نواز کھوکھر پھٹ پڑے-
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء مصطفی نواز کھوکھر وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر پر پھٹ پڑے- ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جس طرح آرمی چیف کی چاپلوسی کرتے ہیں مجھے بطور سیاستدان شرم آتی ہے- ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف آرمی چیف کی چاپلوسی کر کے ان کو یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اگلی مرتبہ بھی وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد آرمی چیف کی چاپلوسی کرتے رہیں گے-