پاکستان

شہباز شریف کی بڑی پیشکش، نوید قمر کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان

نوید قمر تو کمال کے آدمی ہیں اور بہت کام والے آدمی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نوید قمر کو ن لیگ میں بھیج دیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے الوداعی خطاب میں نوید قمر کو بڑی پیشکش کر دی جس کے بعد ان کی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے الوداعی خطاب میں پیپلزپارٹی کے رہنما و وفاقی وزیر نوید قمر کے حوالے سے تعریفی کلمات کہے اور انہیں مسلم لیگ (ن)میں بھیجنے کا کہہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوید قمر تو کمال کے آدمی ہیں اور بہت کام والے آدمی ہیں، بلاول بھٹو زرداری نوید قمر کو ن لیگ میں بھیج دیں۔ وزیر اعظم کے نوید قمر سے متعلق اس جملے پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ اپنی نشست پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ وزیر اعظم صاحب آپ اس طرف آجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button