پاکستان

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی آگ بگولہ ، جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

شہبازشریف کے بھائی نے مہنگے ایندھن کے منصوبوں میں پاکستان کو جکڑا، شہباز شریف نے آئین جمہوریت اور سیاسی نظام کی تباہی کا سامان کیا: پی ٹی آئی کا ردعمل

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ مستحکم اور خوشحالی کی منزلیں طے کرتے پاکستان کو تباہی، انتشار اور لاقانونیت کی دلدل میں دھکیلنے والے مجرم کی پریس کانفرنس جعلسازی، جھوٹ اور خرافات کا مجموعہ تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نے کہا کہ اپنے عیارانہ بیانیے اور مکارانہ گفتگو سے ایک قومی مجرم نے ریاست اور عوام کو فریب کے جال میں پھانسنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے بھائی نے مہنگے ایندھن کے منصوبوں میں پاکستان کو جکڑا، شہباز شریف نے آئین جمہوریت اور سیاسی نظام کی تباہی کا سامان کیا۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب بھی غیرت و حمیت سے محروم ٹبر خفیہ ڈیلوں اور منصوبوں کے ذریعے جمہوریت، آئین اور عوام کے ووٹ کی لاشوں پر اپنے اقتدار کی کرسی بچھانا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button