
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت کی۔ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سمری دستخط کے بعد صدر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔