پاکستان
شہباز گل کے سوشل اکائونٹس جلد خاموش ہو جائیں گے’ حکومت نے بندوبست کر لیا
شہباز گل کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جائے کیونکہ یہ ناصرف خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں بلکہ ان پاس مواد بھی جھوٹا ہوتا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کے خلاف حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے گرد شکنجہ کس لیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماء سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے امریکہ میں موجود اپنے سفارتخانہ سے رابطہ کیا اور امریکی سفارتخانہ سے درخواست کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر بیٹھ کر ناصرف خواتین کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں بلکہ یہ جو مواد استعمال کرتے ہیں وہ سراسر جھوٹا اور بے بنیاد ہوتا ہے۔