پاکستان

شہریوں کو اُن کا حق گھرکی دہلیزپرملےگا،مریم نوازکا دو ٹوک اعلان

مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و مستحق افراد کے لیے ایک اچھا پیکج تیار کرلیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)عوام کی قطاروں میں کھڑے ہوکرانتظارکرنےکی تکلیف ختم،شہریوں کو اُن کا حق دہلیزپرملےگا،مریم نوازکا دو ٹوک اعلان ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے رمضان المبارک گرمیوں میں آتا ہے، غریب عوام کو رمضان المبارک پیکیج کے حصول کے لیے کئی کئی گھنٹے روزے کی حالت میں قطاروں میں لگنا پڑتا تھا، غریب عوام کی اس تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ غریب عوام کو ان کا حق تکلیف اٹھائے بغیر ان کی دہلیز پر دیا جائے ۔مریم نواز نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریب و مستحق افراد کے لیے ایک اچھا پیکج تیار کرلیا گیا ہے،غریب عوام کو ان کا حق گھر کی دہلیز پر ملے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان پیکیج کے تحت پنجاب کے سوا 3 کروڑ لوگوں کو ان کا حق ان کے گھر کی دہلیز پر ملنے جارہا ہے، ماضی میں اس طرح کی مشق کسی حکومت نے نہیں کی، میری اور نوازشریف کی خواہش پر حکومتی ٹیم نے بہت زبردست ایکسرسائز کی، اس سارے عمل میں پنجاب حکومت کو پولیس اور متعلقہ محکموں کا تعاون حاصل ہے، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی بنیاد پر مستحق لوگوں کو تلاش کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے رمضان المبارک گرمیوں میں آتا ہے، غریب عوام کو رمضان المبارک پیکیج کے حصول کے لیے کئی کئی گھنٹے روزے کی حالت میں قطاروں میں لگنا پڑتا تھا، غریب عوام کی اس تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا کہ غریب عوام کو ان کا حق تکلیف اٹھائے بغیر ان کی دہلیز پر دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button