پاکستان

شہید شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت، فریال تالپور نے بڑا راز فاش کر دیا

بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح شاہنواز بھٹو شہید سے بھی آمر ضیاء خوفزدہ تھا، جس وجہ سے ایک گہنونی سازش کے تحت شاہنواز بھٹو کو شہید کیا گیا: فریال تالپور

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، آن لائن) شہید شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت، فریال تالپور نے بڑا راز فاش کر دیا ‘ شاہنواز بھٹو شہید ایک جمہوریت پسند رہنما اور بھادر و پرعزم شخصیت کے مالک تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کے 38 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ شاہنواز بھٹو شہید ایک جمہوریت پسند رہنما اور بھادر و پرعزم شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح شاہنواز بھٹو شہید سے بھی آمر ضیاء خوفزدہ تھا، جس وجہ سے ایک گہنونی سازش کے تحت شاہنواز بھٹو کو شہید کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لیے بھٹو خاندان کی جدوجہد اور قربانیاں بے مثال و لازوال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج جمہوریت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں کی جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے۔ فریال تالپور نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھتر نمونہ یہ ہے کہ ہمیں آج یہ تجدید عہد کرنا چاہیے کہ ہم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کی روشنی میں آئین و پارلیمان کی بالادستی، جمہوریت کی مضبوطی، عوام کی خوشحالی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button