پاکستان

شہید کیپٹن اسامہ کی والدہ کا وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے بڑا مطالبہ

آپریشن دہشتگردی کے خلاف ہے کسی پاکستانی کے خلاف نہیں،اگر کسی پاکستانی کے خلاف ہے تو وہ جو دہشتگرد ہے' یہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(کھوج نیوز) شہید کیپٹن اسامہ کی والدہ نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو مخاطب کر کے کہا کہ کب تک مائیں اپنے بیٹے اس وطن پہ قربان کرتی رہیں گی؟ یہ دہشتگردی آپ ختم کیوں نہیں کررہے؟

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کے ساتھ کیپٹن اسامہ کا جنازہ پڑھنے گیا تھا ،انکی چار بہنیں، والد اور والدہ جنازے کے ساتھ بیٹھی تھیں ،شہید کی والدہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مخاطب کر کے کہا کہ کب تک مائیں اپنے بیٹے اس وطن پہ قربان کرتی رہیں گی؟ یہ دہشتگردی آپ ختم کیوں نہیں کررہے؟ میرے کانوں میں اس وقت بھی کیپٹن اسامہ کی والدہ کے الفاظ گونج رہے ہیں کہ آپ دہشتگردی ختم کیوں نہیں کرتے؟

خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا ہم دہشتگردی ختم کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن یہ ہم سے بات کرنے سے انکار کردیتے ہیں،یہ کہتے ہیں یہاں آپریشن نہیں ہوگا،آپریشن دہشتگردی کے خلاف ہے کسی پاکستانی کے خلاف نہیں،اگر کسی پاکستانی کے خلاف ہے تو وہ جو دہشتگرد ہے،یہ پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے،یہاں کیپٹن اسامہ نے اپنا خون دیا، کرنل کاشف نے اپنا خون دیا، سینکڑوں ہزاروں نے اپنا خون دے دیا،یہ اس میں بھی ہمارے ساتھ لڑائی کر رہے ہیں،یہ تو غیر سیاسی مسئلہ ہے اور پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، کم از کم اس معاملے پر تو سیاستدان اکھٹے ہوجائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button