شیر افضل مروت نے عمر ایوب پر مزید سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی
مجھے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف استعمال کیا گیا ہے میں نے جب سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے مجھ سے جو بھی کروایا گیا میں نے عمر ایوب کے کہنے پر کیا
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے اپنے ہی پارٹی کے ساتھی عمر ایوب پر مزید سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی جس کے بعد سیاسی رہنماء دنگ رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے عمر ایوب پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پارٹی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف استعمال کیا گیا ہے میں نے جب سے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے مجھ سے جو بھی کروایا گیا میں نے عمر ایوب کے کہنے پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبلی فراز، عمر ایوب کو لیڈر نہیں مانتا، خود کو پارٹی کی احتجاجی تحریک سے الگ کرنے کا اعلان کرتا ہوں، شبلی فراز اور عمر ایوب کو مظاہروں کیلیے بندے جمع کرنے کا چیلنج بھی کردیا، بانی پی ٹی آئی سے اب اس وقت ملاقات کروں گا جب وہ خود بلائیں گے۔