پاکستان

شیر افضل مروت کو کھڈے لائن لگا دیا گیا مگر کیوں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، مجھے تیز بخار ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوں: شیر افضل مروت

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماء شیر افضل مروت کو کھڈے لائن لگا دیا گیا مگر کیوں؟ بڑی خبر سامنے آنے کے بعد پوری جماعت میں کھلبلی مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیرافضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔ شیرافضل مروت نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ میں کورونا میں مبتلا ہوں۔ مجھے تیز بخار ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button