صحافی اورتجزیہ کارانصارعباسی نےفیک نیوزکا دھندہ کرنے والوں کےخلاف آؤازبلند کردی
انصارعباسی لکھتےہیں کہ پاکستانی سیاستدانوں اوریوٹیوبرزکی پاکستان کےخلاف اشتعال انگیزی اورفیک نیوز کےذریعےپاکستان میں آگ لگانےاورآگ بھڑکانے کےدھندہ کو نہ روکا اورنہ اُنہیں پاکستان کے حوالے کرنے میں کوئی دلچسپی لی، اب الطاف حسین اور عادل راجہ جیسے فسادیوں کو نہ صرف نکیل ڈالے بلکہ پاکستان کے حوالے کرے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) معروف صحافی اور تجزیہ کارانصارعباسی نے ایک قومی روزنامہ میں لکھے گئے اپنے کالم میں پاکسانی معاشرے میں فیک نیوز کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف آؤاز بلند کردی،انصار عباسی لکھتے ہیں کہ پاکستانی سیاستدانوں اور یو ٹیوبرز کی پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی اور فیک نیوز کے ذریعے پاکستان میں آگ لگانے اور آگ بھڑکانے کے دھندہ کو نہ روکا اورنہ اُنہیں پاکستان کے حوالے کرنے میں کوئی دلچسپی لی، اب الطاف حسین اور عادل راجہ جیسے فسادیوں کو نہ صرف نکیل ڈالے بلکہ پاکستان کے حوالے کرے۔ آزادی رائے کے نام پر اور سوشل میڈیا کی فیک نیوز اور فتنہ انگیزی کو کھلی چھوٹ دے کر نہ ہمیں پاکستان کے اندر، نہ برطانیہ اور نہ کہیں اور فسادات، جلاو گھرا و، اشتعال انگیزی وغیرہ کی اجازت دینی چاہیے۔ اصول سب کیلئے ایک ہونے چاہئیں۔ اگر برطانیہ میں فسادات کروانے والا ملزم پاکستان میں گرفتار ہوتا ہے تو پاکستان میں آگ لگوانے اور اُسے بھڑکانے والوں کو برطانیہ، امریکا، یورپ یا وہ کہیں بھی ہوں اُنہیں بھی گرفتار کیا جانا چاہیے، اُنہیں سزائیں دی جائیں اور اگر اُن کی حوالگی کی درخواست پاکستان کرتا ہے تو اُنہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔