پاکستان
صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو گرفتار کرنے کا حکم کیوں دیا گیا؟
انسداد دہشتگری عدالت نے9 مئی کو دہشتگردی اور بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں صحافی صابر شاکر اور صحافی معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کیے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی صابر شاکر اور معید پیر زادہ کو گرفتار کرنے کا حکم کیوں دیا گیا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے دائمی وارنٹ جاری کیے،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود صابر شاکر اور معید پیرزادہ عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہے۔ اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت نے صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کیا تھا،صحافی صابر شاکر اور معید پیرزادہ پر عوام کو توڑ پھوڑ کیلئے اکسانے کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا،کہیں بھی نظر آنے پر پولیس کو صابر شاکر اور معید پیرزادہ کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔