پاکستان
صدرمملکت عارف علوی کا استعفیٰ ،اہم ترین خبرآگئی
صدر علوی نے با ضابطہ طور پر 8 ستمبر کو اپنی صدارتی مدت ختم ہونے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے

صدرمملکت عارف علوی کے استعفیٰ سے متعلق اہم خبر آگئی ،رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی 9 سے 15 ستمبر کے دوران استعفیٰ دے کر رخصت ہو جائیں گے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر علوی نے با ضابطہ طور پر 8 ستمبر کو اپنی صدارتی مدت ختم ہونے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ صدر علوی استعفیٰ کسی دباؤ کی وجہ سے دینے پر آمادہ ہوئے ہیں یا وہ اپنی مرضی سے گھر جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کے بعد صدر عارف علوی خود کو ایوان صدر میں غیر محفوظ تصور کرتے ہیں ۔دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہیں کہ صدر علوی نے گزشتہ روز ایک مراسلہ نگران حکومت کو ارسال کیا تھا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ان کی تنخواہ میں دو بار کا اضافہ کرکے 12 لک روپے کی جائے