پاکستان
صدر زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیئے
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر آصف زرداری نے دستخط کردیئے جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے
اسلام آباد (کھوج نیوز ) صدر زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر آصف زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء پر دستخط کردیئے ہیں جس کے بعد الیکشن ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے سینیٹ سیکرٹریٹ بجھوا دیا گیا ہے جہاں سے آج ہی نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔