پاکستان

صدر مملکت آصف زرداری سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات، 3سالہ رپورٹ پیش

جعلی خبروں ، غلط معلومات کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور 'حقائق کی جانچ پڑتال ، معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا: آصف علی زرداری

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے ملاقات کی اور انہیں 3سالہ رپورٹ (2021سے لیکر 2023) تک کی پیمرا رپورٹ پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعلی خبروں ، غلط معلومات کے پھیلا کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ حقائق کی جانچ پڑتال ، معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا،میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے،میڈیا صحافت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھے، ان کا کہنا تھا کہ جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں ، میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے، غلط معلومات ، پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے۔

صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی ، باصلاحیت انسانی وسائل سے پیمرا کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا ،انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا بہتر تشخص ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے۔ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی بارے آگاہ کیا، صدر مملکت نے پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button