صدر مملکت آصف زرداری نے اب کونسے ترمیمی بل کی منظوری دی؟ پتا چل گیا
صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری کے بعد ترمیمی بل نافذ العمل ہوگیا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اب کون سے ترمیمی بل کی منظوری دی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی ۔ صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2024 کی منظوری کے بعد ترمیمی بل نافذ العمل ہوگیا ہے۔ بل کا مقصد اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترامیم کرنا ہے ۔
انتخابی عمل کی تکمیل کے بعد یونین کونسل کا سیکرٹری اجلاس بلائے گا اور سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ یونین کونسل کی سطح پر کل 15 نمائندے ووٹ لے کر منتخب ہوں گے جبکہ جنرل سیٹوں پر امیدواروں کا انتخاب براہ راست ، خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا ۔موجودہ بل میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے علاوہ 13 مزید نمائندے منتخب ہوں گے، یوسی میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے علاوہ 9 یونین کونسل ممبرز بھی منتخب کیے جائیں گے ۔ ایک کسان یا مزدور، ایک اقلیت، ایک نوجوان،ایک خاتون کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔