پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری اہم دورے پر کل لاہور پہنچیں گے

پیپلز پارٹی کے مطابق صدر آصف علی زرداری پروفیسر وارث میر کی برسی پر منعقدہ سیمینار میں شریک ہوں گے۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اہم دورے پر کل لاہور پہنچیں گے۔ صدر مملکت کا لاہور میں 3 دن کا قیام متوقع ہے۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر آصف علی زرداری پروفیسر وارث میر کی برسی پر منعقدہ سیمینار میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اپنے دورہ لاہور کے دوران آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی میں پی پی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کے شریک چیئرمین اس دوران پارٹی کے صوبائی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی تنظیم نو کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت دورہ لاہور کے دوران گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے بھی ملیں گے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button