صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کیوں طلب کیا؟
قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو طلب ' حکومت قانون سازی کے لئے اجلاس میں اہم بل پیش کرے گی، پیپلز پارٹی کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(کھوج نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کیوں طلب کیا ؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آنے کے بعد سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بلاول بھٹو کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی میں بھی بتایا گیا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی کے لئے بل لارہی ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حمایت کے لئے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔