صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے، فضل الرحمن کا چونکا دینے والا دعویٰ
خطے میں صرف پاکستان پر عالمی دبا ؤہے، گزشتہ 3 برسوں میں ہم نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ ڈالا ،روز آئی ایم ایف ڈنڈا لے کر کھڑا ہوتا ہے

خوشاب(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن نے چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے جبکہ پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے خوشاب جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیاستدان نشانے پر ہوتا ہے پس پردہ حکمرانی کوئی اور کرتا ہے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ خطے میں صرف پاکستان پر عالمی دبا ؤہے، گزشتہ 3 برسوں میں ہم نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ ڈالا ،روز آئی ایم ایف ڈنڈا لے کر کھڑا ہوتا ہے۔ڈالر کی قیمت سے ہمارے ملک کا مافیا فائدہ حاصل کررہا ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ قوم کو بتانا ہوگا بہت ہو چکا، اب ووٹ کا فیصلہ نئے زاویے سے کرنا ہوگا۔ پارلیمنٹ کو ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جن کو قرآن و سنت سے دلچسپی نہیں ہوتی۔ ہمیں امداد اور قرضے ان کی شرائط پر ملتی ہیں، ہم نے اپنے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچا ہے، قیمتوں کا اتار چڑھاؤ اب آپ کے ہاتھ میں نہیں ان کے ہاتھ میں ہے۔