پاکستان
صنعتوں کا پہیہ رواں دواں کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل،وزیراعظم کا شانداراعلان
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صنعتوں کیلئے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی کردی ہے،
اسلام آباد(کھوج نیوز)صنعتوں کا پہیہ روان دواں کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل،وزیراعظم کا شانداراعلان، قومی صنعتوں کا پہیہ روان دواں کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ صنعتوں کیلئے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی کردی ہے، سستی بجلی سے صنعتوں کے اوپر سے 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہوجائیگا، اچھے بجٹ کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر پڑا جس کا انڈیکس انتہائی بلند سطح 76 ہزار سے بھی اوپر گیا۔انہوں نے کہا کہ امیر و غریب کا فرق کم کرنا ہوگا، اشرافیہ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، ٹیکس صرف تنخواہ دار پر لگ رہا ہے، مئی 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرز کا غیر ملکی زرمبادلہ بھجوایا ہے، تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے۔