پاکستان

صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے 772ویں عرس مبارک کی تقریبات شروع

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے لعل شہباز قلندرکے مزار پر پھول چڑھائے اور اظہار عقیدت پیش کیا

سیہون (کھوج نیوز) سندھ کے شہر سیہون میں برصغیر کے 12 ویں صدی کے صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے 772 ویں عرس مبارک کی تقریبات شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے لعل شہباز قلندرکے مزار پر پھول چڑھائے اور اظہار عقیدت پیش کیا، سیکرٹری اوقاف سندھ منور مہیسر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شاہ اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو بھی موجود تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قلندرکے مزار پر دھمال بھی دیکھی۔چیئرمین میلہ کمیٹی علی ذوالفقار میمن نے گورنر سندھ کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ دیا۔ پاکستان بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے سرخ اور سیاہ رنگ کے مخصوص لباس میں جشن کا آغاز کر دیا، مزار میں داخل ہونے والے عقیدت مندوں کی دروازے پر تلاشی لی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button