ضلع مہمند میں خارجی دہشت گردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پرحملےکی کوشش ناکام،وزیراعظم شہبازشریف بھی میدان میں آگئے
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ضلع مہمند میں خارجی دہشت گردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)ضلع مہمند میں خارجی دہشت گردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پرحملےکی کوشش ناکام،وزیراعظم شہبازشریف بھی میدان میں آگئے۔رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ضلع مہمند میں خارجی دہشت گردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت سے کیمپ پر حملہ آور ہونے والے 4 خود کش خارجیوں کو ہلاک کیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوان فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں سے پاکستان کی مٹی کو پاک کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 6 ستمبر کو خوارج کی مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو صبح 4 خوارج کے ایک گروپ نے مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش تھی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، چاروں خوارج خودکش بمباروں کو کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا۔