پاکستان

طاقتوروں کو”ٹف ٹائم”،نوازشریف نےنیا محاذ کھولنے کی منصوبہ بندی کرلی

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے طاقتوروں کو "ٹف ٹائم" دینے کے لئے پلان بی پرکام کرنا شروع کردیا ہے

لاہور(کھوج نیوز)طاقتوروں کو”ٹف ٹائم”،نوازشریف نےنیا محاذ کھولنے کی منصوبہ بندی کرلی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے طاقتوروں کو "ٹف ٹائم” دینے کے لئے پلان بی پرکام کرنا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف ملک کو درپیش معاشی بحران اور عام انتخابات میں عوامی رابطہ مہم کے دوران آنے والے ممکنہ ردعمل سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ طاقتور حلقوں کو "ٹف ٹائم” دینے کے لئے منصوبہ بندی پر مشاورت کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف مسلم لیگ ن کے آئندہ جلسوں میں ملک کے طاقتور حلقوں اور بالخصوص سابق آرمی چیف جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے خلاف سخت اور دوٹوک بیانیہ اپنا سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button