پاکستان

طاقتور حلقوں کی مخالفت،پی ٹی آئی کا وکلاء کو انتخابات میں اُتارنےکا اعلان

تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں زیادہ سے سے زیادہ وکلاءکو اپنے امیدواروں کے طور پر کھڑا کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)طاقتور حلقوں کی مخالفت،پی ٹی آئی کا وکلاء کو انتخابات میں اُتارنےکا اعلان، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں زیادہ سے سے زیادہ وکلاءکو اپنے امیدواروں کے طور پر کھڑا کرنے کا اعلان کردیا،رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کے اہم رہنما نے یہ موقف ظاہر کیا ہے کہ طاقتور حلقے ان کے کسی بھی سرکردہ رہنما کو انتخابی مہم چلانے کی چھوٹ نہیں دے گی اس لئے چئیرمین کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ وکلاء کو ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ان دنوں سائفر اور 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں قاکئے گئے مقدمات کی وجہ سے جیل میں ہیں جبکہ توشہ خانہ کیس میں ان کی ضمانت ہو چکی ہے تاہم وہ دیگر کیسز کی وجہ سے اڈیالہ جیل ہی میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button