طالبان امیر کا فتوی، 56اسلامی ممالک کا طالبان کیخلاف بڑا فیصلہ
اسلامی ممالک ، عالمی تنظیموں سمیت دیگر کے 150مندو بین کو اکٹھا کیا گیا 'سربراہی اجلاس کا ایجنڈا کابل میں طالبان حکومت کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو مسترد کرنا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) طالبان امیر کے فتویٰ کے بعد 56اسلامی ممالک نے طالبان کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ناصرف طالبان حکومت بلکہ بھارت کو بھی لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی لڑکیوں کی تعلیمی اہمیت کو فروغ دینے اور طالبان کے امیر کی جانب سے دیئے گئے فتوی کو مسترد کرنے کے لئے بین الاقوامی سربراہی اجلاس شروع ہو چکا ہے اس اجلاس کی سربراہی میں اسلامی ممالک ، عالمی تنظیموں سمیت دیگر کے 150مندو بین کو اکٹھا کیا گیا ہے ۔ اس سربراہی اجلاس کا ایجنڈا کابل میں طالبان حکومت کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو مسترد کرنا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان کے امیر ہیبت اللہ نے فتویٰ دیا کہ بچیوں کی تعلیم اسلامی روح سے شرعی نہیں ہے جس پر 56مسلم ممالک نے طالبان امیر کے اس فتویٰ کو نا صرف مسترد کر دیا بلکہ اسلام میں تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے بھی بیانات دیئے ہیں۔