پاکستان

طالبان کو پاکستان میں بسانے کا معاملہ، عمران خان نے ملبہ جنرل (ر) باجوہ اور نوازشریف پر ڈال دیا

یقین دہانی کے باوجود جنرل فیض حمید کو تبدیل کر دیا گیا ، وجہ جنر ل باجوہ اور نواز شریف کے مابین جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کی جانے والی ڈیل تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) طالبان کو پاکستان میں بسانے کے معاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے تمام ملبہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور نوازشریف پر ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ذاتی فائدے کیلئے ملک کا بے حد نقصان کیا۔ تحریک انصاف کے دور اقتدار میں دہشتگردی میں بڑی کمی آئی، خطے میں قیام امن کیلئے نہ صرف پاکستان مخالف اشرف غنی حکومت کیساتھ بات چیت کی بلکہ خود بھی افغانستان کا دورہ کیا۔ نئی افغان حکومت کیساتھ تعلقات قائم کرنے میں سابق جنرل فیض حمید کا کلیدی کردار تھا، خطے کے حالات کے پیش نظر میری حکومت نے فیصلہ کیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل نہ کیا جائے ، جنرل باجوہ کو یہی ہدایات دی گئیں ، یقین دہانی کے باوجود جنرل فیض حمید کو تبدیل کر دیا گیا ، وجہ جنر ل باجوہ اور نواز شریف کے مابین جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے کی جانے والی ڈیل تھی،جنرل باجوہ نے ذاتی فائدے کیلئے ملک کا بے حد نقصان کیا۔ میڈیا کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہمیشہ سے تحریک انصاف کی پالیسی رہی ہے، امریکا کے انخلا کے بعدافغانستان میں سول وار کا شدید خدشہ تھا جسے نہایت حکمت سے ہینڈل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button