پاکستان
طلباء و طالبات ہوشیار خبردار! میٹرک کے رزلٹ کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 31جولائی صبح 10بجے کرینگے ' رزلٹ بورڈ ویب سائٹ اور موبائل فون کے ذریعے بھی معلوم کیا جاسکے گا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر، آن لائن )پنجاب بھر کے طلباء و طالبات ہو جائیں ہوشیار و خبردار کیوں کہ میٹرک کے رزلٹ کب آئے گا اس کے متعلق تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 31جولائی صبح 10بجے کرینگے ‘ رزلٹ بورڈ ویب سائٹ اور موبائل فون کے ذریعے بھی معلوم کیا جاسکے گا ‘ موبائل سے رزلٹ معلوم کرنے کیلئے اپنا رول نمبر لکھ کر ”بورڈز کوڈ ‘ ‘ پر بھجیں گے ‘ تمام بورڈ کے کوڈز درج ذیل ہیں ۔فیصل آباد 800240′ ڈیرہ غازی خان 800295′ گوجرانوالہ 800299’راولپنڈی 800296′ لاہور 80029’بہاولپور 800298′ سرگودھا 800290′ ساہیوال 800292’ ملتان 800293ہیں۔