پاکستان

طلعت حسین نے 40فیصد سے زائد ن لیگی رہنمائوں کا جنرل (ر) فیض حمید سے رابطے کا بھانڈا پھوڑ دیا

بڑے بڑے قابل ذکر ن لیگی رہنماء اب بھی اس کوشش میں ہیں کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو کسی بھی حالت میں گرفتار ہونے سے بچایا جائے

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین نے 40فیصد سے زائد ن لیگی رہنمائوں کے جنرل (ر) فیض حمید سے رابطوں کا بھانڈا بیچ چوہراے میں پھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے اہم ترین مرکزی رہنمائوں میں سے 40فیصد لوگ جنرل (ر) فیض حمید سے اس وقت رابطے میں رہے جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی جنرل (ر) فیض حمید کو فوج کی تحویل میں لئے جانے کے بعد بہت سے بڑے بڑے قابل ذکر ن لیگی رہنماء اب بھی اس کوشش میں ہیں کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو کسی بھی حالت میں گرفتار ہونے سے بچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button