عازمین عمرہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست پی آئی اے پروازیں شروع
پہلی پرواز پی کے 766کے ذریعے 141عازمین عمرہ جدہ کیلئے روانہ ہوئے،گورنربلوچستان جعفرمندوخیل، جنرل منیجر سیلز اور ارکان بلوچستان اسمبلی نے پرواز کو رخصت کیا
کوئٹہ (کھوج نیوز) پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردیں’ فیصلے کے تحت کوئٹہ سے ہر ہفتے دو پروازیں جدہ کیلئے روانہ ہوں گی جس سے عمرہ زائرین کوخصوصی سہولیات میسر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردی ہیں، فیصلے کے تحت کوئٹہ سے ہر ہفتے دو پروازیں جدہ کیلئے روانہ ہوں گی جس سے عمرہ زائرین کوخصوصی سہولیات میسر آئیں گی۔ ترجمان پی اآئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 766کے ذریعے 141عازمین عمرہ جدہ کیلئے روانہ ہوئے،گورنربلوچستان جعفرمندوخیل، جنرل منیجر سیلز اور ارکان بلوچستان اسمبلی نے پرواز کو رخصت کیا۔گورنربلوچستان نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے بلوچستان کے عوام کو سہولت میسر آئے گی، سہولت کی فراہمی کیلئے پی آئی اے انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔