
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے کم تنخواہ والے ملازمین پر ٹیکس لگانے کی تجویز واپس لے لی-
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کے نفاذ کیلئے کسی قسم کی سفارش نہیں کر رہے‘پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں ایسی جامع اصلاحات کی سفارش کرتے ہیں جن سے ٹیکسوں کا بوجھ امیروں پر بڑھے اور غریبوں کو ریلیف ملے۔