عالمی چیمپئین ارشد ندیم کو فیملی سمیت پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائے،شہبازشریف کی ہدایات
وزیراعظم شہبازشریف کی دوٹوک ہدایات سامنے آگئیں ،وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہےکہ جیولین تھر کےعالمی چیمپئین ارشد ندیم کو فیملی سمیت پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائے
اسلام آباد(کھوج نیوز)عالمی چیمپئین ارشد ندیم کو فیملی سمیت پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائے،وزیراعظم شہبازشریف کی دوٹوک ہدایات سامنے آگئیں ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جیولین تھر کے عالمی چیمپئین ارشد ندیم کو فیملی سمیت پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائے،واضح ہو کہ ارشد ندیم آج وزیراعظم ہاؤس تشریف لائیں گے۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی سے یوم ِآزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئیں، ان کی کامیابی پر قوم خوشیاں منارہی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دن رات محنت کر کے پاکستان کو خوشحال بنائیں گے، ہمیں صنعت، زراعت اور انڈسٹری کو بحال کرنا ہے، پاور سیکٹر میں کئی مہینوں سے محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورننس کو جس حد تک ڈیجیٹائزکرسکیں کرنا چاہیے، ہروزارت کو ہم نے پیپرلیس کرنا ہے، ایف بی آر کیلئے کنسلٹنٹ ہائرکرلیےہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 77 سال کی بیماریوں سے ہمیں جان چھڑانی ہے۔