پاکستان

عام انتخابات ‘حلقہ بندیوں کا دورانیہ کیوں کم کیا گیا اور کتنا کم ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر کے 30 نومبر تک مکمل کرنے کا اعلان، دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جلد سے جلد الیکشن کو ممکن بنانا ہے: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کیوں کم کیا گیا اور یہ دورانیہ کتنا کم ہوا ؟ تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کرتے ہوئے اس کو 30 نومبر تک مکمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جلد سے جلد الیکشن کو ممکن بنانا ہے اور حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے کام کو شفافیت بنانے کے لئے ہر ممکن حد تک جائے گی اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button