عام انتخابات نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر کروانے کا مطالبہ پورا ہوگیا: مصطفی کمال
حتجاج کرنے والے مردم شماری میں ایک فرد کا بھی اضافہ نہیں کروا سکے، کراچی کی آبادی میں ہم نے اضافہ کروایا، یہ ہماری بڑی کامیابی ہے: مصطفی کمال
کراچی(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم مشترکہ مفادات کونسل سے منظور مردم شماری سے مطمئن نہیں ‘ نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہی ہمارا مطالبہ تھا، مصطفی کمال نے سب بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مشترکہ مفادات کونسل سے منظور مردم شماری سے مطمئن نہیں ہے’ ہم نے مردم شماری کی غلط رپورٹ کو جتنا ممکن تھا ٹھیک کرنے کی کوشش کی اور نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہمارا مطالبہ تھاکیونکہ 22 مئی کو پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 54 لاکھ بتائی گئی تھی۔ 5 اگست کو پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ کنفرم کی گئی۔ ہم نے مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے کا ٹرینڈ چلایا، مردم شماری سے متعلق ہم نے وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا، چاہتے تھے عام انتخابات نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں پر کروائے جائیں، ہمارا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے۔ مصطفی کمال نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والے مردم شماری میں ایک فرد کا بھی اضافہ نہیں کروا سکے، کراچی کی آبادی میں ہم نے اضافہ کروایا، یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔